شادی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( راست ) : جناب سید ضیا الدین شجیع کی دختر کا عقد نکاح جناب سید ریاض محمود کے فرزند سید کاشف محمود کے ساتھ 3 اگست کی شام امپریل گارڈنس فنکشن ہال چادر گھاٹ میں انجام پایا ۔ حضرت سید مصطفی مبارک ( بڑودہ ) نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ شادی کی اس تقریب میں دوستوں ، رشتہ داروں ، اور دیگر معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جناب مدثر سید نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔