شادی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب میر وزارت علی پاشاہ مرحوم بانی طور بیت المال کے پوترے و جناب میر صداقت علی توقیر کے فرزند میر ہدایت علی اکبر کا نکاح جناب محمد محسن کی دختر کے ساتھ جمعرات 28 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی دودھ باولی میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ استقبالیہ بن طریف فنکشن ہال فلک نما میں ترتیب دیا گیا ۔ خطبہ نکاح مولانا جعفر پاشاہ نے پڑھا ۔ رشتہ دار ، دوست احباب و معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسٹر ضمیر ، مسٹر کبیر ، مسٹر عارف ، مسٹر خلیل الرحمن اور مسٹر اظہر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سید اسحاق مہدوی کے فرزند سید خدا بخش آفاق کا عقد نکاح جناب سید محمد جاوید کی دختر کے ساتھ آج شام آفیسرس میس ملک پیٹ میں انجام پایا ۔ حضرت سید اسد اللہ اسحاقی نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ شادی کی تقریب میں دوستوں اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔