شادی

حیدرآباد ۔ 27 جولائی ۔ ( راست )  جناب شیخ محمد باشراحیل کی دختر کی شادی سعید بن عمر باصلاصل ولد جناب عمر بن سالم باصلاصل کے ساتھ 27 جولائی بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں انجام پائی۔ استقبالیہ ایس جی گارڈن فنکشن ہال ، ممتاز باغ میں ترتیب دیا گیا ۔ شادی کی تقریب میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال میر فاروق علی (ریاض ) ، شیخ احمد باشراحیل، شیخ علی باشراحیل اور شیخ زین باشراحیل نے کیا ۔