شادی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد ممتاز احمد ریٹائرڈ اگریکلچر آفیسر نرسا پور ضلع میدک کے فرزند الحاج مقبول احمد ایم بی اے حال مقیم بحرین کا نکاح جناب نائف بن ابوبکر الیافعی مرحوم کی دختر کے ہمراہ آج رات کرسٹل پیالیس فنکشن ہال شمشیر گنج میں انجام پایا ۔ اس تقریب میں شہر و ضلع میدک سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں ، علمی ادبی ، اور مذہبی شخصیتوں نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال جناب ممتاز احمد کے علاوہ محمد عبدالحفیظ، محمد مبشر احمد ، محمد پرویز احمد اور محمد عمیر نے کیا ۔۔