شادی

بیدر۔4؍جون۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔جناب عبدالحمید مدیر اعلی اُردو روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر کے فرزند محمد فراست علی ایڈوکیٹ کا عقد مسعود جناب محمد مستان علی ساکن منا اکھیلی تعلقہ‘ ہمناآباد کے ساتھ مورخہ29؍مئی بروز اتوار بعد نمازِ مغرب جامع مسجد منا اکھیلی میں بحسن ِخوبی انجام پایا۔ مولانا سید علی مرتضی حسینی جمیع سلاسل سجادہ نشین بارگاہِ حضرت شمس الدین قادری ؒ عثمان آباد نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر میں ضیافتِ ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سابق چیف منسٹر مسٹراین دھرم سنگھ ‘ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود و اوقاف ‘بلدی نظم و نسق گُلبرگہ انچارج منسٹر الحاج قمر الاسلام ‘ رکن کونسل مسٹر وجئے سنگھ ‘چیر من ڈی سی سی بنک مسٹراوماکانت ناگمارپلی‘بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے کانگریس یوتھ لیڈر مسٹر چندر سنگھ ‘سابق رکن پارلیمنٹ نرسنگ رائوسوریہ ونشی‘سابق ارکانِ اسمبلی کے علاوہ ڈاکٹرس‘ وکلا‘ عہدیداران‘ پولیس‘ صحافی‘ مُختلف سرکاری محکمہ جات کے عہدیدار‘ اساتذہ ‘تاجرین‘ علماء مشائخین‘ شعراء افسانہ نگار‘ سیاسی سماجی تنظیموں کے قائدین ‘لیکچررس‘ اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران ‘دوست احباب رشتہ داروں کے بشمول مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جناب عبدا لعلی نیوز ایڈیٹر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔