شادی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد جمشید علی کی دختر نازیہ سلطانہ کی شادی جناب محمد یونس خاں کے فرزند محمد سلمان خاں مقیم کے ایس اے کے ساتھ 2 جون کو ملک پیٹ فنکشن ہال قدیم ملک پیٹ میں انجام پائی ۔۔
٭٭    جناب محمد بندگی شریف موظف سب ٹریژری آفیسر سنگاریڈی کے فرزند محمد فاضل شریف کی شادی جناب اقبال محی الدین موظف سب انسپکٹر ( آرمڈ ریزروڈ ) پولیس کی دختر کے ساتھ 2 جون بعد مغرب مسجد دیندار خاں سنگاریڈی میں انجام پائی ۔ جب کہ استقبالیہ پریسیڈنٹ فنکشن ہال میں ترتیب دیا گیا ۔ اس محفل میں دوستوں عزیز و اقارب ، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ والد نوشہ بندگی شریف ، چچاؤں ابراہیم شریف ، محمد شریف ، صادق علی ، ایم اے مجیب ، محمد ماجد شریف اور ساجد شریف نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔