شادی

سرپور ٹاؤن۔ 8 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن کے متوطن اور وظیفہ یاب ملازم محکمہ فاریسٹ جناب محمد نظام علی خان کے فرزند کی شادی جناب محمد شریف الدین وظیفہ یاب سب انسپکٹر پولیس ساکن منچریال کی لڑکی کے ساتھ 4 جون بروز جمعرات بعد نماز عشاء مائناریٹی فنکشن ہال منچریال میں اہتمام عمل میں آیا اور 6 جون کو مائناریٹی فنکشن ہال منچریال میں ولیمہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر ابرار احمد خان، حافظ محمد شکیل احمد وظیفہ یاب ہیلتھ محکمہ ، شفیع اللہ خاں نامہ نگار متعلقہ محمد مفخم احمد، نامہ نگار مشرقی عادل آباد اور جرنلسٹ یونین جنرل سیکریٹری محمد عبدالجمیل، مدرس محمد کمال احمد حیدرآباد، ایم اے علیم، انجینئرعرفات اللہ خان، مسلم مائناریٹی ایمپلائز یونین صدر احمد اللہ خان ، دوست اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ممتاز احمد خان اور تاج الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔