شادی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : جناب محمد عبدالطاہر مرحوم سپرنٹنڈنٹ سٹی پولیس کمشنر کی دختر مس امرین فاطمہ کا نکاح مسٹر محمد ارشد علی ولد جناب محمد شوکت علی مرحوم کے ساتھ مسجد میر مومن شاہ ( خلوت ) ، بعد نماز عصر انجام پایا اور استقبالیہ ٹیٹان فنکشن ہال ، بندلہ گوڑہ ، میں ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد و استقبالیہ میں رشتہ دار ، دوست احباب ، علماء کرام ، صحافیوں ، معززین شہر جن میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، شاہ محمد خلیل الدین ، خالد مظہری ، محمد مظہر الدین ، محمد حفیظ الدین ، محمد عبدالرحمن ، محمد سلیمان ، قاضی حمید الدین ، محمد نواب ( پربھنی ) ، عمر جاوید ، ڈاکٹر نوید ، عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ، صحافی احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں و دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عروسہ محمد عبدالقدیر نائب صدر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی بھتیجی ہوتی ہے ۔ محمد عبدالقدیر ، محمد عبدالطیف ، محمد عبدالرشید ، جاوید الطاف نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔