شادی

حیدرآباد 3 مئی (راست) ڈاکٹر سید اسد پاشاہ سابق ڈپٹی اڈوائزر یونانی محکمہ آیوش حکومت ہند کے فرزند سید عاصم پاشاہ کا عقد جناب سید واجد علی (دہلی) کی دختر عزیزی ثمینہ کے ساتھ 23 اپریل کو بعد نماز مغرب مہاویر واٹکا دریا گنج دہلی میں انجام پائی۔ عقد نکاح کے موقع پر اطباء اور ڈاکٹرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شادی کا استقبالیہ 28 اپریل کو آئی بی پیالس اندرا ریڈی سرکل راجندر نگر حیدرآباد میں دیا گیا۔ استقبالیہ میں ڈاکٹر میر یوسف علی، ڈاکٹر محمد سلیم، حکیم سید غوث الدین، بڑے حکیم صاحب، حکیم اکبر کوثر، ڈاکٹر تمیم الزماں، ڈاکٹر ایس اے یاسر عرفات، ڈاکٹر کلیم اللہ خاں، ڈاکٹر احسن فاروقی کے علاوہ اطباء ڈاکٹرس اور دہلی سے آئے ہوئے مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

حیدرآباد 3 مئی (راست) جناب محمد عبدالرؤف کے فرزند مسٹر محمد عبدالشرجیل (حال مقیم سعودی عربیہ) کی شادی جناب محمد یاسین علی کی دختر کے ساتھ انجام پائی۔ نکاح مسجد الماس میں اور استقبالیہ سعید ولا فنکشن پلازہ میں انجام پایا۔ مہمانوں کا استقبال محمد عبدالقدیر، خلیل، جمیل برادران نوشہ نے کیا۔