شادی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( راست ) : مولانا افضل مرزا محبوبی چشتی سجادہ نشین کی دختر کی شادی جناب سید غوث کے فرزند الحاج سید عرفان انجینئر جدہ کے ساتھ 27 اپریل کو مندا نرسمہا ریڈی گارڈن فنکشن ہال چمپا پیٹ میں انجام پائی ۔ خطبہ نکاح مولانا سید شاہ اعظم صوفی قادری نے پڑھا اور دعا کی ۔ شہر کے علمائے کرام و مشائخین میں قابل ذکر مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا سید شاہ صدیق عارف حسینی قادری ، مولانا سید محمد قبول پاشاہ حسنی الحسینی شطاری ، سید شاہ محمد راجو حسینی ثانی بندہ نوازی ، مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید محمد افتخار پاشاہ قادری ، مولانا سید شاہ حسن ابراہیم قادری سجاد پاشاہ ، مولانا سید محمد ابراہیم حسینی قادری فاروق پاشاہ ، مولانا ملتانی پاشاہ صدیقی ، مولانا سید شاہ محمد اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ ، مولانا خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری ، مولانا محمد نور اللہ شاہ چشتی میاں ، مولانا سید شاہ دستگیر علی پاشاہ ، مولانا اکرام پاشاہ قادری ، مولانا سید شاہ محمود پاشاہ قادری ، مولانا صوفی مظفر علی ابوالعلائی ، ڈاکٹر عقیل ہاشمی ، مولانا سید شاہ صادق پاشاہ قادری کے علاوہ معززین مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔