شادی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر سید اسد پاشاہ سابق ڈپٹی اڈوائزر یونانی محکمہ آیوش حکومت ہند کے فرزند مسٹر سید عاصم پاشاہ کا عقد جناب سید واجد علی ( دہلی ) کی دختر مس ثمینہ کے ساتھ 23 اپریل کو بعد نماز مغرب مہاویر واٹکا دریا گنج دہلی میں انجام پایا ۔ عقد نکاح کے اطباء اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ شادی کا استقبالیہ 28 اپریل کو آئی بی پیالیس اندرا ریڈی سرکل راجندر نگر حیدرآباد میں ترتیب دیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر میر یوسف علی ڈاکٹر محمد سلیم ، حکیم سید غوث الدین ، بڑے حکیم صاحب حکیم اکبر کوثر ، ڈاکٹر تمیم الزماں ، ڈاکٹر ایس اے یاسر عرفات ، ڈاکٹر کلیم اللہ خاں ، ڈاکٹر احسن فاروقی ، کے علاوہ اطباء ، ڈاکٹرز اور دہلی سے آئے ہوئے مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔