شادی

کیرا میری۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کیرا میری کے متوطن مرحوم محمد خواجہ کی دختر کی شادی جناب سید تحسین علی کے فرزند سید کاظم علی ساکن کاغذنگر کے ساتھ 27اپریل بروز پیر کیرا میری میں انجام پائی ۔ ایم اے باری نائب قاضی آصف آباد نے نکاح پڑھا ۔ اس شادی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں کیرا میری زیڈ پی ٹی سی عبدالکلام ‘ منڈل پریشد صدر ایم گنیش ‘ ای جی ایس اے پی او ناگیش ‘ تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین ضلع نائب صدر ایم اے رحمن ‘ ایم پی ڈی او سید ماجد علی ‘ سرپنچ شریمتی ایس بائی ‘ مشرقی عادل آباد اردو جرنلسٹ یونین جنرل سکریٹری محمد عبدالجمیل ‘ سینئر صحافی رہنما دکن نرمل محمد افتخار احمد ‘ مقامی ایناڈو نامہ نگار آر سنتوش ‘ ساکشی نامہ نگار آنند راؤ ‘ کیرا میری پریس کلب صدر سنجے چاری ‘ آندھرا جیوتی نامہ نگار سنجیو گوڑ کے علاوہ مقامی سیاسی قائدین بھی موجود تھے ۔’’سیاست ‘‘ نامہ نگار کیرا میری محمد اعجاز کی دلہن ہمشیرہ ہے ۔ محمد اعجاز نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔

٭٭ چکنڈہ ۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شیخ ابراہیم ریٹائرڈ اے ایس آئی کی دختر کی شادی جناب سید فصیح کے فرزند سید عبدالمجید کے ساتھ بروز پیر بعد نماز عشاء وی وی این ہائی اسکول میں انجام پائی ۔ خطبہ نکاح مولودی سید انور نے پڑھا ۔ اس موقع پر شیخ پاشاہ سیٹھ ‘ شیخ انور سیٹھ ‘ شیخ اطہر سٹھ ‘ شیخ کلیم پٹیل ‘شیخ یوسف ٹیچر‘ عبدالوحید ٹیچر ‘ عبدالمنان ٹیچر ‘ عبدالقیوم ٹیچر کے علاوہ سیاسی ‘ سماجی لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ استقبال شیخ احمد ٹیچر ‘ شیخ عبدالطیف ٹیچر ‘ نعیم ٹیچر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔