شادی

حیدرآباد 26 اپریل (راست) جناب محمد حمیدالظفر سابق پی آر او اُردو اکیڈیمی کے فرزند مسٹر محمد ارشاد ظفر (کینیڈا) کی شادی ڈاکٹر ثناء شہلہ دختر جناب لیاقت علی خان ڈاک کنسٹرکشن کے ساتھ یہاں ریڈ روز پیالس متصل حج ہاؤز نامپلی میں انجام پائی۔ محفل عقد میں معززین، اعلیٰ عہدیداران جن میں قابل ذکر ڈاکٹر ایس اے شکور، کے ایم عارف الدین، اُردو شعراء ، ادباء، صحیفہ نگار، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان کا استقبال محمد مجیب الظفر، حبیب الظفر، برہان الظفر نے کیا۔ ممتاز شاعر نادر المسدوسی نے تہنیتی کلام پیش کیا۔
الحاج محمد عبدالحلیم حال مقیم سعودی عرب کی دختر مس ثمینہ عبدالحلیم ‘ بی ای کا عقد مسٹر محمد آصف بی ٹیک ایم بی اے فرزند الحاج محمد یوسف علی ‘ اسسٹنٹ سوشیل ویلفیر آفیسر کھمم کے ساتھ مسجد قباء فرح کالونی میں انجام پایا ۔ بعدازاں لکشمی گارڈن چمپا پیٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز و اقارب اعلی عہدیداروں ‘ انجنیئرس ‘ ڈاکٹرس و سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔