شادی

نارائن پیٹ ۔ 24اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد امیر الدین ایڈوکیٹ رکن بلدیہ نارائن پیٹ کی بھتیجی رضوانہ بیگم دختر جناب محمد عظیم الدین انپور کی شادی جناب محمد عبدالرشید سوداگر‘ یادگیر( کرناٹک) کے فرزند جناب محمد محبوب علی سوداگر ( ظہیر) کے ساتھ انجنا گارڈن فنکشن ہال ‘ نارائن پیٹ میں انجام پائی ۔ محفل عقد میںصدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت ‘ ڈی ایس پی نارائن پیٹ مسٹر سرینواس ریڈی ‘ سرکل انسپکٹر مسٹر رویندر پرساد ‘ وائس چیرمین بلدیہ مسٹر نندو ناموجی ایڈوکیٹ ‘ مسٹر بجرنگ سنگھ ٹھاکر ہائیکورٹ ایڈوکیٹ ‘ جناب سید شاہ جلال حسینی سجادہ نشین کولم پلی ‘ عبدالسلیم ایڈوکیٹ ‘ سابق گورنمنٹ اسسٹنٹ بلیڈر‘ مسٹر ناگو راؤ ناموجی ایڈوکیٹ ‘ بی جے پی ریاستی قائد مسٹر رمیش گوڑ ‘ ڈاکٹر کے نرسمہا ریڈی ‘ تلگودیشم قائدین ڈاکٹر پی نرسیا ریڈی ٹی آر ایس سرفراز حسین انصاری ‘ ڈاکٹر ملکاراجن کانگریس قائدین کے علاوہ ارکان بلدیہ ‘ وکلاء ‘ علماء ‘ مشائخین ‘ تجار ‘ عزیز و اقارب ‘ دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مہمانوں کا استقبال محمد ضمیر الدین ‘ محمد عارف ‘ محمد غوث ‘ محمد وسیم ‘ محمد رحمت علی نے کیا ۔