شادی

حیدرآباد 30 اپریل (راست) الحاج حسین خان کے فرزندان کریم خان عرف افسر میکانیکل انجینئر کا نکاح 28 اپریل بروز جمعرات بعد عصر ہمراہ دختر جناب محمد عزیز خان جامع مسجد جہاں نما لانسر میں منعقد ہوا۔ تقریب عشائیہ وائیٹ پیالس فنکشن ہال میں منعقد ہوئی جبکہ آدم خان عرف سلمان بی فارمیسی کا نکاح 29 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عصر دختر محمد محسن کے ساتھ جامع مسجد جہاں نما لانسر میں منعقد ہوا۔ تقریب عشائیہ وائیٹ پیالس فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں ترتیب دی گئی۔ ہر دو تقاریب میں رشتہ دار و دوست احباب کے علاوہ علماء و مشائخین، وکلاء ، صحافی اور تاجرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال برادران نوشہ جعفر خان، فاضل خان، حاجی خان، محمد خان، شبیر خان نے کیا۔