شادی

کوڑنگل۔ 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ سیاست و روزنامہ رہنمائے دکن کے ممتاز ہاکر محمد غوث ولد جناب محمد فخرالدین (مرحوم) کی شادی جناب محمد غوث ڈرائیور کالونی ظہیرآباد ضلع میدک کی دختر کے ساتھ بمقام ظہیرآباد انجام پائی۔ تقریب ولیمہ 20 اپریل کی شب میں نوشہ کی قیام گاہ واقع پولیس لائن کوڑنگل میں انجام پائی۔ محفل عقل و تقریب ولیمہ میں شرکت کرنے والے اہم شرکائیں مسرز مولانا حافظ محمد عبدالرشید امام و خطیب جامع مسجد کوڑنگل، حافظ محمد یوسف صدر منڈل ٹی ڈی پی، سلطان محی الدین غوثن ڈپٹی سرپنچ، وحید اسیر صحافی، شیخ علاء الدین انصاری مالک ہوٹل انصاریہ، سید اشفاق پاشاہ، سید رفیق، محمد یوسف، عبدالسلام وغیرہ کے علاوہ بیشتر تاجر پیشہ تاجر پیشہ حضرات، اساتذہ طلباء تلگو اور اُردو اخبارات کے ایجنٹس قابل ذکر ہیں۔