شادی

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب سلطان محمد عدنان علی مرزا حال مقیم سعودی عرب ولد جناب سلطان محمد علی مرزا مرحوم کا عقد جناب محمد شوکت علی کی دختر کے ساتھ بعد نماز عصر مسجد عباد اللہ شاہ ، شاہ کالونی چنچل گوڑہ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ استقبالیہ بالاجی گارڈن فنکشن ہال چمپا پیٹ میں ترتیب دیا گیا ۔ اس محفل عقد میں عزیز و اقارب کے علاوہ ڈاکٹرس ، انجینئرس اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جناب یزداں علی مرزا نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔