شادی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج محمد خواجہ معین الدین کی دختر مس تحسین فاطمہ کی شادی جناب محمد نور الدین کے فرزند مسٹر محمد برہان الدین کے ساتھ انجام پائی ۔ نکاح 2 مئی کو بعد نماز عصر مسجد رسول خاں گڈی ملکاپور میں اور استقبالیہ آئی بی پیالیس فنکشن ہال رنگ روڈ میں ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد میں محکمہ تعلیمات کے عہدیدار ، اساتدہ برادری ، دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانان کا استقبال محمد اعجاز الحق نے کیا ۔۔
٭٭ صوفی شاہ محمد احمد اللہ اقبال قادری کے فرزند صوفی شاہ محمد حمید اللہ خلیل قادری کی شادی جناب محمد ادریس خاں کی صاحبزادی کے ساتھ انجام پائی ۔ خطبہ نکاح 2 مئی مسجد شطاریہ دبیر پورہ میں انجام پایا ۔ اور استقبالیہ سنی گارڈن حافظ بابا نگر میں ترتیب دیا گیا ۔ مہمانان کا استقبال سید شاہ انعام الحق قادری خطیب جامع مسجد افضل گنج ، محمد حبیب اللہ اسمعیل ، عزیز اللہ عقیل ، محمد قاسم علی صدیق اور لئیق نواب نے کیا ۔ معززین میں علمائے کرام مشائخین سجادگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( راست ) : میر منظور علی کے نواسے جناب محمد امتیاز علی ولد جناب محمد احمد علی کا عقد نکاح جناب سید جیلانی کی دختر سے 5 مئی کو نصیر گارڈن شمشیر گنج میں انجام پایا ۔ اس محفل عقد نکاح میں عزیز و اقارب و احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ میر شوکت علی ، میر افروز علی ، میر ذیشان علی حال مقیم سعودی عرب اور محمد فیاض علی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔