شادی

حیدرآباد۔ 6 اپریل (راست) جناب محمد عابد علی کی دختر کا عقد جناب سید قربان علی کے فرزند مسٹر سید مصطفی علی کے ساتھ 5 اپریل کو بعد نماز مغرب مدینہ مسجد حافظ بابا نگر میں انجام پایا۔ محفل عقد میں رشتہ دار دوست احباب، ڈاکٹرس، انجینئرس اور دیگر معززین کثیر تعداد میں شریک رہے۔ عالیہ گارڈن فنکشن ہال میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ محمد آصف علی، محمد واجد علی، محمد عطا اللہ خاں اور محمد یاور علی نے مہمانوں کا استقبال خیرمقدم کیا۔