شادی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا حافظ و قاری محمد عبدالرحیم قریشی مرحوم سابق امام و صدر مدرس مدرسہ حفاظ شاہی مکہ مسجد کے نبیرہ اور مولانا حافظ عبدالوہاب قریشی مرحوم سابق امام مکہ مسجد کے فرزند دوم حافظ محمد عبدالمقیت قریشی کا عقد نکاح الحاج محمد فضل الرحمن مرحوم کی دختر نازیہ بیگم کے ساتھ زیر سرپرستی عم نوشہ حضرت العلامہ مولانا حافظ محمد عبداللہ قریشی خطیب مکہ مسجد نائب شیخ الجامعہ بحسن خوبی او ایس پیالیس بنڈلہ گوڑہ میں انجام پایا ۔ مولانا عبداللہ قریشی الازہری نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا کی ۔ محفل عقد اور تقریب ولیمہ میں شرکت کرنے والی اہم شخصیتوں میں مولانا خواجہ شریف ، مولانا محمد عثمان نقشبندی ، مولانا حبیب مجتبیٰ العیدروس ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا سید اسحق محی الدین ، مولانا عبدالباسط یمانی ، مولانا مفتی اسمعیل الہاشمی ، مولانا محمد محی الدین قادری ، مولانا عبدالعلیم قریشی ، مولانا معید الدین قادری و دیگر جامعہ نظامیہ کے علماء طلبہ ڈاکٹرس انجینئرس پروفیسر شامل ہیں ۔ مولانا حافظ محمد رضوان قریشی ، مولانا حافظ عبداللطیف قادری ، مولانا محمد جمیل ، عزیز قریشی ، عبید شریف ، اور محمد عبدالباسط زبیر قریشی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : ڈاکٹر قیصر ریحانہ موظف ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی محکمہ آیوش و جناب محمد وقار الدین انور کے صاحبزادے عزیزم محمد وہاج الدین بی ٹیک ایم ایس ( یوکے ) کا عقد نکاح جناب محمد نصیر الدین مرحوم کی صاحبزادی ڈاکٹر مسرت نصیر ایم بی بی ایس کے ساتھ انجام پایا ۔ نکاح بعد نماز مغرب عزیزیہ مسجد مہدی پٹنم اور استقبالیہ لیک ویو بنجارہ گارڈن بنجارہ ہلز میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں ڈاکٹرز اطباء ، معززین شہر جن میں قابل ذکر پروفیسر وہاب قیصر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ڈاکٹر میر یوسف علی ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی محکمہ آیوش ، ڈاکٹر رفیع احمد سپرنٹنڈنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل ، حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھرا پردیش ، نظامیہ جنرل ہاسپٹل اور طبی کالج کے پروفیسرز سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ یونانی حیدرآباد کے ریسرچ آفیسرز شامل ہیں ۔ جناب سلیم الدین احمد ، جناب رئیس الدین جاوید اور جناب محمد عتیق الرحمان نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : حضرت حافظ سید احمد علی قبلہ ابوالعلائی المعروف حضرت پیر جی قبلہؒ کی پڑپوتی جناب محمد رفیع الدین صوفی کی دختر کی شادی جناب غلام مرتضی صدیقی کے فرزند مسٹر غلام مصطفی صدیقی کے ساتھ 15 مارچ کو بعد مغرب مکہ مکرمہ میں انجام پائی ۔ اور استقبالیہ 5 اپریل کو 10 بجے شب ال منصور میاریج ہال جدہ (سعودی عربیہ ) میں دیا جائے گا ۔ نکاح کی اس پر اثر تقریب میں حیدرآبادی برادری کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ عروسہ جناب سید قادر محی الدین ابوالعلائی کی نواسی ہیں ۔۔

٭٭ مولانا حافظ شیخ عبدالرزاق کی دختر کا عقد جناب ادریس بن محمد بالیشدق کے فرزند ابراہیم بالیشدق کے ساتھ 17 مارچ کو بعد نماز عصر جامع مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں تکمیل پایا ۔ بعد عشاء مہاراجہ فنکشن ہال میں استقبالیہ دیا گیا جس میں حفاظ و قراء اور علماء کرام کے علاوہ دوست احباب رشتہ دار شریک رہے ۔ جناب شیخ عبدالباسط ، جناب شیخ عمر ، جناب شیخ ماجد ، زبیر احمد ، مبشر احمد اور عبدالرحمن نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔