شادی

حیدرآباد۔10مارچ ( راست ) جناب ریاض احمد ( محبو نگری) منیجر گیاس انڈسٹری شکاگو کی دختر مس سمیہ ریاض کی شادی مسٹر ابوالفیض صدیقی انجنیئر پوسٹل ڈپارٹمنٹ شکاگو فرزند ممتاز ڈاکٹر فلوریڈا ابوطاہر صدیقی کے ساتھ البائین اسلامک سنٹر شکاگو میں انجام پائی ۔ ممتاز عالم دین مولانا عبدالعزیز (شکاگو) نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز اقارب ‘ علماء و مشائخین و سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ حافظ مصطفیٰ احمد نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔