شادی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج غلام ربانی کی دختر ثناء سلطانہ کی شادی محمد آفاق احمد قادری فرزند جناب مشفق احمد قادری کے ساتھ معراج گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں انجام پائی ۔ حافظ محمد رضوان قریشی نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ محفل عقد میں مولانا سید محمد حمید الدین شرفی ، مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا سید شاہ انوار اللہ حسینی افتخاری ، مولانا شیخ احمد محی الدین شرفی ، جناب احمد پاشاہ قادری کے علاوہ مشائخ ، معززین شہر اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ الحاج غلام جیلانی ، الحاج غلام سبحانی ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر غلام کرمانی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔