شادی

حیدرآباد۔/6فبروری، ( راست ) جناب محمد ریاض الدین نقشبندی کے فرزند محمد ضیاء الدین ( بلڈنگ کنٹراکٹر ) ملبورن (آسٹریلیا ) کی شادی جناب مرزا نذیر بیگ حال مقیم سعودی عرب کی دختر کے ساتھ آج شام ایس ایس گارڈن نلگنڈہ چوراہا ملک پیٹ میں انجام پائی۔ تقریب میں علماء، مشائخ، سیاسی قائدین، دوست احباب ،رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محمد شمس الدین خالد اور محمد سیف الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : جناب حسین محسن بن طیران بن محفوظ ( سلیم ) کی دختر کا عقد جناب عبداللہ محسن بن طیران بن محفوظ ( رئیس ) کے فرزند مسٹر محمد عبداللہ بن طیران بن محفوظ کے ساتھ 5 فروری کو بعد نماز عشاء گولڈن پیالیس فنکشن ہال ، سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔