شادی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد سراج اللہ خاں موظف اسپیشل گریڈ تحصیلدار نلگنڈوی کے فرزند مسٹر محمد احمد اللہ خاں ایم ٹیک کا عقد مس حفصہ تبسم بی ایس سی دختر جناب سید اسحاق بزنس مین کے ساتھ عزیزیہ مسجد ہمایوں نگر مہدی پٹنم میں انجام پایا ۔ بعد ازاں شاہ فنکشن ہال واقع رنگ روڈ مہدی پٹنم میں عشائیہ ترتیب دیا گیا ۔ تقریب میں دوست احباب ، عزیز اقارب اعلی عہدیداروں ، مذہبی و سیاسی قائدین و سربرآوردہ اصحاب و معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس محمد سرفراز اللہ خاں نائب قاضی نلگنڈہ ، مولانا محمد سراج الدین ندوی حال مقیم امریکہ اور غوث محمد سماجی قائد نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔