شادی

حیدرآباد ۔ /11 جنوری (راست) جناب خواجہ احمد الدین سیکشن آفیسر ریاستی سکریٹریٹ حیدرآباد کی دختر مس غزالہ شیرین بی ٹیک کا عقد مسٹر خواجہ اظہر الدین ‘ ایم ٹیک حال مقیم یو اے ای ‘ فرزند جناب خواجہ قطب الدین ‘ کلاس I ‘ سیول کنٹراکٹر نلگنڈہ کے ساتھ مسجد صرفخاص پلٹن ججس کالونی ملک پیٹ میں انجام پایا ۔ بعد ازاں یومیڈی للیتا گارڈن فنکشن ہال ونستھلی پورم کراس روڈ حیدرآباد میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا ۔ اس تقریب میں دوست احباب ‘ عزیز اقارب سرکاری عہدیداروں ‘ سیاسی قائدین ‘ انجنیئرس ایڈوکیٹس و سربرآوردہ اصحاب و معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔