شادی

ناندیڑ /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد خواجہ میاں گوٹلہ پلی چیرمین تعلیمی کمیٹی ڈگری کالج اردو میڈیم تانڈور کی دختر نسرین بیگم کی شادی محمد اطہر لائین مین محکمہ برقی ناگ سندر دھارور منڈل کے ساتھ مسجد حسینلاری پارکنگ میں انجام پائی ۔ مولانا سلیمان قاسمی نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ نوشہ کے والد محمد اقبال الدین پدامول نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔ جناب عبدالرشید موظف ہیڈ ماسٹر ، سید سراج کرانہ مرچنٹ کے بشمول علماء حفاظ موذنین و ائمہ حضرات نے شرکت کی ۔