شادی

نظام آباد۔30ڈسمبر ( راست ) مسٹر شیخ اظہر احمد فرزند جناب شیخ مختار احمد کی شادی جناب محمد عبدالرحمن عرف جلال موظف ٹی ایس آر ٹی سی کی دختر کے ساتھ جامع مسجد نظام آباد میں انجام پائی ۔ خطبہ نکاح قاضی شوکت علی نے پڑھا۔ تقریب ولیمہ کا عشائیہ نیو پریسیڈنٹ پلازا فنکشن پیالیس بودھن روڈ پر دیا گیا جس میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے معززین ‘ سیاسی و سماجی قائدین خلیل احمد خان ‘ عقیل احمد خان ڈپٹی انجنیئر ‘ محمد عبدالجیلانی گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل ‘ خورشید احمد اریگیشن ڈپارٹمنٹ ‘ الیاس احمد انصاری ‘ اشفاق احمد انصاری ‘ اویس احمد انصاری ‘ مرزا فضل بیگ ‘ قدرت اللہ خانصدر فلاحی کمیٹی ‘ نوید اقبال صدر اقلیتی سیل ٹی آر ایس ‘ محمد یوسف الدین جرنلسٹ ‘ شفیع اللہ خان ‘ حافظ محمد مختار الدین خطیب و امام مدینہ مسجد ‘ محمد نعیم ‘ محمد عبدالطیف شامل ہیں ۔ محمدعبدالرفیق ‘ محمد شفیق حال مقیم کویت ‘ محمد عمران ‘ محمد عرفان نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔