شادی

بھینسہ /11 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد اظہرالدین کرسپانڈنٹ نوبل ہائی اسکول ولد محمد ولی الدین مدرس مرحمو کی ولیمہ تقریب محمد عبدالقدوس کی دختر کے ہمراہ کے کے گارڈن فنکشن ہال بھینسہ میں انجام پائی ۔ نکاح مسجد پنجہ شاہ میں مولانا محمد شاہد غفارن قاسمی مہتمم دارالعلوم جامعہ عربیہ بھینسہ نے پڑھایا ۔ اس تقریب میں مفتی عبدالغنی قاسمی صدر ضلع جمعیتہ العلماء عادل آباد مفتی الیاس احمد قاسمی سکریٹری ضلع جمیعتہ العلماء نرمل ، محمد زاہد حسین ، محمد علیم حیدرآباد فیض اللہ خان رکن بلدیہ ، مولانا سید عبدالرافع قاسمی حافظ سید عبدالطیف صدر مدسر مدرسہ معھدالابرار کے علاوہ معززین شہر ڈآکٹرس وکلاء ، صحافیوں نے شرکت کی ۔ محمد وہاب الدین پوسٹ ماسٹر بھینسہ محمد رضی الدین ، محمد عبدالمتین مدرس ، سید کوثر علی اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد نصیرالدین ، میر عرفان علی عباسی یوتھ لے,ر ، محمد اشتیاق الدین ، محمد صلاح الدین ، محمد شاداب الدین انجینئیر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔