شادی

حیدرآباد۔/14 نومبر، ( سیاست نیوز) ڈاکٹر محمد سلیم اسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار کی دختر ڈاکٹر عشرت جہاں کا نکاح مسٹر محمد ریاض (ایم ٹیک ) فرزند جناب محمد محی الدین (بزنس مین ) کے ساتھ 11نومبر اتوار کو بعد عصر مسجد صالحین نواب صاحب کنٹہ میں انجام پایا۔ خطبہ نکاح مولانا مفتی محمد عظیم الدین مفتی جامعہ نظامیہ نے پڑھا۔ ایڈن گارڈن فنکشن ہال کنگ کوٹھی میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا۔ شادی کی اس محفل میں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں، کارگذار ڈپٹی چیف منسٹرجناب محمد محمود علی ، کارگذار وزیرداخلہ جناب این نرسمہا ریڈی، صدر آل انڈیا کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ جناب ندیم جاوید، کانگریس کے رکن راجیہ سبھا جناب ایم اے خان ، اے آئی سی سی سکریٹری جناب وی ہنمنت راؤ، ٹی آر ایس کے ارکان قانون سازکونسل جناب محمد فاروق حسین، جناب محمد سلیم، جناب ایم ایس پربھاکر، صدر حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی و سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر انجن کمار یادو، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ جناب شیخ عبداللہ سہیل ، صدر تلنگانہ تلگودیشم اقلیتی سیل جناب محمد تاج الدین، صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس کمیٹی مسٹر انیل کمار یادو کے علاوہ کانگریس ، تلگودیشم ، ٹی آر ایس کے مختلف قائدین ، ڈاکٹرس، وکلاء ، صحافیوں ، مذہبی رہنماؤں اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں نے شرکت کی۔مسرز محمد نعیم وجاہت، محمد علیم اور محمد سردار جمیل نے مہمانوں کا استقبال کیا۔