شادی

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد موسیٰ کی دختر کا عقد نکاح جناب محمد افتخار علی کے فرزند مسٹر محمد اسعید اللہ افھام ایم ٹیک سیول انجینئر ( سعودی عرب ) کے ساتھ 12 اگست اتوار کو بعد عشاء پرائم مریڈین فنکشن ہال ٹولی چوکی میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ اس موقع پر عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالعزیز قریشی کے فرزند مسٹر محمد عارف قریشی کا عقد نکاح جناب محمد عبدالکریم قریشی کی دختر کے ساتھ 13 اگست کو بعد عصر مسجد سلمان فارسی محبوب کالونی گڈی ملکاپور میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ بعد ازاں استقبالیہ ایس پی آر گارڈن فنکشن ہال عطا پور میں ترتیب دیا گیا ۔ اس موقع پر عزیز دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

٭٭ الحاج محمد اظہر الدین قادری چشتی کی دختر مس غوثیہ فاطمہ ماسٹران فارمیسی کا عقد مسعود الحاج محمد عبدالغفار کے فرزند مسٹر محمد عبدالطیف میکانیکل انجینئر جدہ کے ساتھ 9 اگست کو بعد مغرب کنگس گارڈن فنکشن پیالیس فلک نما میں انجام پایا ۔ اس موقع پر علماء کرام کے علاوہ عزیز و اقارب ، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس سید الطاف احمد ، محمد احمد الدین ، محمد علی الدین اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔