شادی

حیدرآباد 26 جولائی ( سیاست نیوز ) سینئر سب ایڈیٹر سیاست جناب عرفان بن محسن الجابری کی دختر حسنی فاطمہ ( بی ایس سی ) کی شادی محمد اسماعیل سلمان ( ملازم منسٹری آف انٹیرئیر قطر ) ولد جناب محمدعنایت اللہ کے ساتھ آج شام پرائم فنکشن ہال ورم گڈہ روڈ بنڈلہ گوڑہ میں انجام پائی ۔ تقریب میں نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان کے علاوہ صحافیوں ‘ رشتہ داروں ‘ عزیز و اقارب و معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال عروس کے چچا سلمان جابری و منان جابری و دوسروں نے کیا ۔