شادی

حیدرآباد ۔ 21 جولائی (راست) جناب محمد عبدالسلیم مرحوم کی دختر مس ادیبہ کی شادی مسٹر عقیل بن احمد قریشی فرزند جناب احمد بن حسین قریشی کے ساتھ پرائم فنکشن ہال واقع بنڈلہ گوڑہ میں انجام پائی۔ اس تقریب میں دوست احباب، عزیز و اقارب، مذہبی و سیاسی قائدین و سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس محمد عبدالسلام، محمد عبدالمتین، محمد فیصل اور محمد ادریس وغیرہ نے مہمانوںکا خیرمقدم کیا۔