شادی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون ( راست ) جناب محمد عبدالسلام سینئر فلم جرنلسٹ روزنامہ سیاست کے فرزند مسٹر محمد عبدالکریم ( سمیر ) بی ای ماسٹرس ان انفارمیشن اشورنس کوالٹی انالائیسٹ لاینڈولیکس ( امریکہ ) کا عقد 25 جون بروز پیر بعد نماز عصر مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں جناب منصور خاں بزنسمین کی دختر ثناء خان ( تحسین ) بی اے سائیکالوجی کے ساتھ انجام پایا۔ استقبالیہ ڈیسنٹ فنکشن ہال مہدی پٹنم میں دیا گیا، محفل عقد میں جناب ظہیرالدین علی خان مینجنگ ایڈیٹر سیاست ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے علاوہ صحافیوں ، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مہمانوں کا استقبال محمد مظہرحسین ، رحیم انور ، فرحان ، محمد فاروق حسین ،محمد عبدالوہاب ، محمدجمشید علی،محمد عارف اللہ ، احمد عبدالروف ، امیر حسین ،سید اصغر علی ،شیخ سلیم و سلیم احمدنے کیا ۔