شادی

حیدرآباد۔/24 جون، ( راست ) جناب انوار محمد ریاض کے فرزند جناب محمد فیاض کا عقد جناب محمود خان ( شبیر ) کی دختر کے ساتھ 23 جون کو ایم جے پیالیس میر عالم فلٹر ٹینک زو پارک روڈ میں انجام پایا۔ مولانا حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھا۔ رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس اعجاز، سمیر، مشیر، امتیاز اور نوید نے مہمانوں کا استقبال کیا۔