شادی

حیدرآباد 24 جون (راست) الحاج محمد عبدالحنان عسکری بی ای ایم ای پروپرائٹر عسکری کنسٹرکشن گروپ آف اسکولس اور ان کی اہلیہ نیلوفر شہباز ڈائرکٹر آف گروپ آف اسکولس کے فرزند شاہ محمد عبدالسمیع عسکری بی ای ایم ایس کی شادی عمارہ تمکین کے ساتھ لکشما گارڈن میں بحسن و خوبی انجام پائی۔ تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ذاکر چیف سرجن نیلوفر ہاسپٹل، سید سلمان آئی ٹی انجینئر بھی تصویر میں دیکھے جاسکتے ہیں۔