شادی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد ثنا اللہ انصاری وصفی سیکشن آفیسر ہائی کورٹ کی دختر مس فلک انصاری ( کمپیوٹر سائنس انجینئر ) کی شادی کل شام جناب ولی اللہ محمد علی صدیقی ولی کے فرزند مسٹر محمد عبدالقوی صدیقی انفارمیشن ٹکنالوجی انجینئر کے ساتھ پرائم فنکشن ہال چندرائن گٹہ روڈ بندلہ گوڑہ میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری ، مولانا سید اعظم علی صوفی ، مولانا مفتی خلیل احمد ، جسٹس سید شاہ محمد قادری ، حافظ محمد عبدالرزاق صدیقی ، حضرت خواجہ بہاء الدین فاروق اور مولانا محمد زعیم الدین حسامی کے علاوہ شعراء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محمد جاوید عبداللہ مدثر اور محمد انوار اللہ انصاری انس نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔