شادی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( راست ) : ڈاکٹر جاوید کمال کی دختر مس عفیفہ نوشین ایم بی اے کا عقد مسٹر محمد سمیع احمد ، بی ٹیک فرزند محمد جلیل احمد مرحوم کے ساتھ مسجد اکبری ، ملک پیٹ اکبر باغ میں انجام پایا ۔ مولانا عبدالقوی نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ بعد ازاں آفیسرس میس ملک پیٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ شادی میں غیر ضروری اسراف سے گریز کیا گیا ۔ تقریب میں پروفیسر ایس اے شکور ، ڈاکٹر محمد علی رفعت ، ڈاکٹر عقیل ہاشمی ، ڈاکٹر شجاعت علی ، شجیع ، مولانا مظفر علی صوفی ، خواجہ کمال الدین ، ڈاکٹر سید مصطفی کمال ، جناب محمد قمر الدین ، جناب ایم اے ماجد ، مضطر مجاز ، ڈاکٹر محسن جلگانوی ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، پروفیسر فاطمہ پروین ، سردار سلیم ، سردار اثر ، جناب فاروق حسین ایم ایل سی ، مولانا نصیر الدین ، محمد مجاہد علی ( مانو ) ، غلام ربانی مجاہد ، جناب سعید حسین ، ڈاکٹر ممتاز مہدی ، ڈاکٹر حمیرہ سعید ، ڈاکٹر گل رعنا ، ڈاکٹر ناہید جعفری ، محترمہ ثریا جبین ، شہاب الدین ہاشمی ( بیورو چیف روزنامہ سیاست ) ، شعراء ، ادیبوں اور فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر جاوید کمال ، جواد ، مجاہد ، نیر اعظم ، ماسٹر شفیع ، معظم اور مکرم نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔