شادی

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( راست ) جناب سید فرخ تقی مجتہدی کے فرزند سید سمیع مجتہدی کا عقد نکاح حضرت سید شہاب الدین افتخار مہدی تشریف اللہی اہل پنڈیال کی دختر کے ساتھ 17ستمبر کی شام آفیسرس میس میں انجام پایا۔ شادی کی اس تقریب میں مرشدین، علماء، مشائخ، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

l٭ lجناب محمد عتیق صدیقی کی دختر کا عقد نکاح جناب صالح بن ناجی الجباری مرحوم کے فرزند عرفان بن صالح الجباری سے 16 ستمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد پردہ گیٹ کنگ کوٹھی میں انجام پایا۔ استقبالیہ سعید فنکشن ہال روبرو الیکٹرک آفس سعیدآباد میں ترتیب دیا گیا۔ مسرس محمد مدثر صدیقی، محمد مزمل صدیقی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔