شادی

حیدرآباد۔/27اگسٹ، ( راست ) جناب مصطفی شریف سلیم حال مقیم قطر کی دختر کا عقد نکاح حافظ محمد حمید اللہ خان استاذ شعبہ حفظ القرآن جامعہ نظامیہ کے فرزند مسٹر محمد اکرام اللہ خان میکانیکل انجینئر ماسٹر(HVAC) کے ساتھ 27 اگسٹ بروز اتوار کنگ گارڈن فنکشن پیالیس نزد رعیتو بازار فلک نما میں انجام پایا ۔ تقریب میں علماء کرام، مشائخین عظام، عزیز و اقارب کے علاوہ دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرز جبیل ، سلمان، فہیم اور فیصل نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

حیدرآباد 27 اگسٹ (راست) نعت گو شاعر الحاج خواجہ ابراہیم علی منیرؔ قادری الملتانی کی دختر مس عظمیٰ فاطمہ کی شادی 26 اگسٹ کی شام مسٹر محمد نذیرالدین فرزند جناب محمد ظہیرالدین مرحوم کے ساتھ ہائی ٹیک فنکشن ہال مراد نگر میں بحسن و خوبی انجام پائی۔ مسٹر خواجہ محمد علی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں رشتہ داروں، احباب، علماء و مشائخین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔