شادی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( راست ) : الحاج سید شاہ نظام الدین حسینی باقری فرحت پاشاہ مرحوم کی دختر مس سیدہ احمدی اقصیٰ ایم فارما کا عقد مسٹر محمد متین خاں بی ٹیک حال مقیم سعودی عرب فرزند جناب محمد خواجہ خان کے ساتھ مسجد بلال واقع ٹولی چوکی میں انجام پایا ۔ بعد ازاں کراون پیالیس واقع کاروان روڈ میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز و اقارب ڈاکٹرس ، انجینئرس ، مذہبی قائدین و دیگر سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔