شادی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست (راست) جناب الحاج سید حبیب الدین مرحوم ریٹائرڈ گورنمنٹ ہیڈ ماسٹر کے نبیرہ اور جناب سید نجیب الدین کے فرزند سید شبیب الدین ایم بی اے کی شادی آج شام جناب میر اقبال علی مرحوم کی دخترکے ساتھ شاہ فنکشن پلازہ ریڈ ہلز میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس محمد تمیم قادری ‘ سید خطیب الدین ‘ سید مستجیب الدین اور سید اریب الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔