شادی

حیدرآباد 23 جولائی (راست) میاں سید نصرت افتخار مہدی اہل بچپڑی کے فرزند میاں سید محمد نجم الدین شارق کا عقد نکاح حضرت سید محمد اسداللہ اسحاقی کی دختر کے ساتھ جمعرات کو ایس ایس گارڈن ملک پیٹ میں انجام پایا۔ شادی کی اس تقریب میں مرشدین، علماء مشائخین، دوستوں اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
l٭l جناب سید یعقوب محمودی کی دختر رومانہ انجم کا عقد نکاح جناب سید شہاب الدین محسن یداللہی کے فرزند سید رضوان احمد کے ساتھ دوشنبہ کو احاطہ مرکزی انجمن مہدویہ چنچل گوڑہ میں انجام پایا۔ شادی کی اس تقریب میں دوستوں اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔