شادی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عمر کی صاحبزادی حسنیٰ بیگم کا عقد نکاح جناب شفیع احمد کے فرزند عادل احمد ( ایم ٹیک ) کے ساتھ نصیر گارڈن فنکشن ہال جہاں نما روڈ پر انجام پایا ۔ خطبہ نکاح مولانا حافظ محمد الیاس خطیب مسجد عمر فاروق عالیجاہ کوٹلہ نے پڑھا ۔ دعا مولانا انعام الحق نے کی اور ہدیہ تہنیت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے پیش کیا ۔ معززین ، عزیز اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ ایم اے حمید ، عبداللہ ، عبدالرحمن علی ، محمد محمود ، نجم الحق نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔