شادی

حیدرآباد۔/3جنوری، ( سیاست نیوز ) جناب محمد جمال الدین اسسٹنٹ سیریکلچر آفیسر ( ریٹائرڈ ) کی دختر ڈاکٹر امتہ المعز بشریٰ ( ایم بی بی ایس ) کی شادی مسٹر محمد عبدالواسع ( بی ٹیک ) نیٹ ورک انجینئر ریاض سعودی عرب فرزند جناب محمد عبدالقدوس سپرنٹنڈنٹ ( ریٹائرڈ ) محکمہ جوڈیشیری کے ساتھ اتوار کو انجام پائی۔ تقریب نکاح اور استقبالیہ میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب محمد علی شبیر قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل، ارکان قانون سازکونسل الحاج محمد سلیم، جناب محمد فاروق حسین کے علاوہ معززین شہر، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرز محمد ظہیر الدین ، محمد نصیر الدین اور مسٹر رشید الدین سینئر رپورٹر ’سیاست‘ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔