شادی

حیدرآباد 2 ڈسمبر (راست) جناب شیخ فہیم احمد (بی ٹیک، ایم ایس) (یو ایس اے) ولد جناب شیخ حبیب موظف سرکل انسپکٹر پروہبشن و اکسائز کا عقد ڈاکٹر شگفتہ پروین ڈاکٹر آف فارمیسی دختر جناب خواجہ نجم الدین (این ایس ٹیکسٹائلز ورنگل) سے یکم ڈسمبر کو پون گارڈن پلر نمبر 83 عطاپور روڈ میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سید اصغر نوری منیجنگ پارٹنر نواجی ذائقہ ہوٹل شیخ آصف شیخ محسن اور شیخ معین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔