شادی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : امیر مجلس دعوت و ارشاد حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صدر نشین دارالقضا و الافتاء ، کی نواسی عزیزہ ملیحہ بنت جناب محمد امجد علی اظہر اسکول اسسٹنٹ محبوب نگر کا نکاح عزیزم محمد عزیز الدین محمود فرزند مولانا محمد شرف الدین اشرف نقشبندی مجددی قادری کے ساتھ 16 اکٹوبر بروز یکشنبہ بعد نماز عشاء ایم ایم گارڈن فنکشن ہال ہاشم آباد بنڈل گوڑہ چندرائن گٹہ روڈ میں انجام پایا ۔ تقریب نکاح کا آغاز قاری محمد مجاہد علی ارحم کی قرات کلام پاک اور قاری علی حسن نظامی کی نعت شریف سے ہوا ۔ خطبہ نکاح مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم نے پڑھا اور مولانا حافظ و قاری محمد بن عبدالرحمن الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ ، مولانا محمد نور اللہ حسن نظامی ناظم جماعت نظامیہ نے دعا فرمائی ۔۔