شادی کے بندھن کو اچھے انداز میں نبھائیں

جب کوئی ازدواجی تعلق ٹوٹتا ہے تو اس کا سب سے برا اثر بچوں پر پڑتا ہے کیونکہ ایک خاندان کے ٹوٹنے سے بچے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور بیک وقت بہت سی محرومیوں کا شکار ہوکر رہ جاتے ہیں  ۔

میاں بیوی کو ایک دوسرے کا رازدان ہونا چاہئے ۔ اگر بیوی اپنے سسرال میں کسی قسم کے مسائل کا شکار ہے تو اسے چاہئے کہ اپنے والدہ بہنوں اور دیگر رشتہ داروں سے سسرال کی باتیں کرنے کے بجائے شوہر سے ہر بات ڈسکس کرے ۔ شوہر کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہر بات کو تحمل اور بردباری سے سن کر جواب دے اور دوستانہ رویہ اپناتے ہوئے سمجھائے ۔ کھانے پینے کی اشیاء میں بھی ایک دوسرے کی پسند کاخیال رکھنا چاہئے اور تفریح کیلئے بھی وقت نکالنا چاہئے ۔ خاص طور پر شوہر کو اپنی بیوی کی کسی بات پر کتنی ہی ناراضگی کا اظہار بچوں کے سامنے ہرگز نہیں کرنا چاہئے ۔ شادی کے بندھن کو اچھے انداز میں نبھانا ایک جوڑے کی اہم ذمہ داری ہے ۔ کیونکہ میاں بیوی کے مابین تعلق جتنا مضبوط ہوگا اتنا ہی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے گا ۔ کیونکہ یہ رشتہ ایسا رشتہ ہے جو جتنا مضبوط ہے اس سے زیادہ نازک بھی ہے ۔