شادی کاجھانسہ دیکر لڑکی کی آبروریزی

بھینڈ، 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈ میں ایک نوجوان نے شادی کا جھانسہ دیکر ایک لڑکی کی آبرو لوٹ لی ۔ملزم کے تین دیگر ساتھیوں نے اس واقعے کے بارے میں پولیس میں رپورٹ نہ کرنے کے لئے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ فوپ پولیس نے چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ بھیم پورا گاؤں کی ایک لڑکی کی اس کے گاؤں کے اویناش اپادھیا ئے نے شادی کا جھانسہ دیکر دو سال تک آبروریزی کی ۔