شادی میں تاخیر اور خرابی صحت پر سائنسداں کی خودکشی

حیدرآباد /30 اگست ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر اور خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک سائینسداں نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ نلہ کنٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شخص چندراکانت جو ڈی آر ڈی او میں سائنٹسٹ بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص شادی میں تاخیر سے پریشان تھا اور گذشتہ دنوں اس کے آنکھ کا آپریشن ہوا تھا ۔ ضلع گنٹور ریاست آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

 

برقی شاک سے زخمی شخص کی موت
حیدرآباد /30 اگست ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 27 سالہ انجیا جو ضیاء گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 25 اگست کو یہ شخص علاقہ میں ایک واٹر سمپ میں برقی مرمت کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔