شادی مبارک اسکیم کی شرائط سے والدین کو مشکلات

ویملواڑہ ۔ 23جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے پیش نظر شادی مبارک اسکیم متعارف کی ‘ لیکن اس کے لئے جو شرائط رکھی گئی ہیں کافی دشوارکن ہیں جس کی تعمیل میں عام آدمی کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ درخواست کے ساتھ انکم سرٹیفیکٹ اور کاسٹ سرٹیفیکٹ کا لزوم رکھا گیا جس کا حصول کافی مشکل ہے ۔ کاسٹ سرٹیفیکٹ صرف ’’شیخ ‘‘ کو ہی جاری کیا جارہا ہے ۔ سید ‘ محمد و دیگر کو کاسٹ سرٹیفیکٹ جاری کرنے سے انکار کیا جارہا ہے ۔ انکم سرٹیفیکٹ اور کاسٹ سرٹیفیکٹ کے بغیر داخل کی جانے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ دولہے کا کاسٹ سرٹیفیکٹ اور انکم سرٹیفیکٹ بھی طلب کیا جارہا ہے ۔ جب لڑکی والے دولہے سے کاسٹ سرٹیفیکٹ اور انکم سرٹیفیکٹ طلب کررہے تے وہ صاف انکار کررہے ہیں جس کی وجہ سے آپس میںتلخیاں پیدا ہورہی ہیں ۔ حکومت کو چاہیئے کہ ان شرائط میں نرمی پیداکرے ‘ خاص طور پر نہ ہی لڑکی کا کاسٹ سرٹیفیکٹ طلب کریں اور نہ ہی لڑکے ( دولہے ) کا کاسٹ سرٹیفیکٹ اور انکم سرٹیفیکٹ طلب کریں ۔ اگر ان سرٹیفیکٹس کا لزوم برقرار رکھیں اسکیم کا روشنا س کرانا ہی بے مقصد ہوجائے گا ۔ ان شرائط کے سبب لڑکیوں کے والدین کافی پریشان ہیں ۔ بہرحال حکومت سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ ان شرالط پر نظرثانی کرتے ہوئے والدین کو سہولت فراہم کریں ۔